سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہل کار عہدوں سے برطرف
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116اہل کاروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سانحہ میں ملوث 4ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔