میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثارکا لندن میں گردے کا کامیاب آپریشن ٗ پتھری نکال دی گئی ٗ روبہ صحت

چودھری نثارکا لندن میں گردے کا کامیاب آپریشن ٗ پتھری نکال دی گئی ٗ روبہ صحت

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا گردے کا آپریشن ہوا اور ان کے گردے سے پتھری نکال دی گئی ہے جس کے بعد وہ روبہ صحت ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لندن کے ایک اسپتال میں چودھری نثار علی خان کے گردے کاکامیاب آپریشن ہو اٗان کے گردے سے پتھری نکال دی گئی ہے۔چودھری نثارکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے وہ گرد ے کی تکلیف میں مبتلا تھے، انتخابات کے بعد انہوں نے لندن میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست ہارجانے کے بعد سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں،انہیں پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی ملی تھی، تاہم اب تک بحیثیت رکن پنجاب اسمبلی ان سے حلف نہیں لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں