میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت کے اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں قدرتی گیس کم پریشر اور کم مقدار کی وجہ سے غریب عوام کو میسر نہ ہوگی اور لوگوں کیلئے ایل پی جی کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، آئندہ دنوں میں قدرتی گیس صبح، دوپہر اور شام میں صرف 2/3گھنٹوں کیلئے میسر ہو گی۔عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 2900 ا?ر ایل این جی ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کے ساتھ ایم ایم سی ایف ڈی 800 گیس کی ضرورت ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سردیوں میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایل پی جی پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں