میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بد عنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم کی چیئرمین نیب سے ملاقات

بد عنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم کی چیئرمین نیب سے ملاقات

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بد عنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں