ابھیشک مختصرلباس میں ایشوریا کی تصاویر لینے والے پرآگ بگولہ
شیئر کریں
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے اور تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشک بچن نے بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی۔ ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کا مختصر لباس اورہائی ہیل پہن کر آئی تھیں ۔جیسے ہی ایشوریا نے گھر کے باہر قدم رکھا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں، جبکہ ابھیشک بچن فوٹوگرافرز کو مسلسل تصاویر لینے سے منع کرتے رہے۔ ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹو گرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی، یہ دیکھ کر ابھیشک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب بھڑکے۔ اس کے باوجود جب ابھیشک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے کیمرے سے ایشوریا کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کرادیں۔