میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آزادی کا مقصد بتادیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آزادی کا مقصد بتادیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام قوم کے نام شیئر کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم ہر یوم آزادی پر بہت اچھی باتیں کرتے ہیں، بہت اچھے کپڑے پہنتے ہیں مگر اصل میں ہم سب اپنے وطن کے لیے کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم صرف اپنے سیاست دانوں اور حکمرانوں کو برا بھلا کہتے ہیں، تھوڑا بہت اپنے بارے میں بھی سوچنا چاہیے کہ ہم خود کیا کرتے ہیں، مگر ہم اپنی ذمہ داری پر کوئی دھیان نہیں دیتے ہیں۔بشریٰ انصاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کے لیے یا پاکستان کی بڑھتی آبادی کم کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں