میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
والیم 10میں موجود معلومات، شریف خاندان کیخلاف مزید 4ریفرنسز تیار

والیم 10میں موجود معلومات، شریف خاندان کیخلاف مزید 4ریفرنسز تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)شریف خاندان کے خلاف نیب حکام نے 4عدد مزید سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ریفرنس والیم 10میں موجود معلومات مختلف ممالک سے شریف خاندان کی دولت بارے ملنے والی معلومات کی روشنی میں دائر کیے جائیں گے۔ نیب کے ایک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ نیب کے پراسیکوٹر شعبہ نے مزید سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کی منظوری قانونی نکات پر غور کرنے کے بعد دے گی، تاہم اس حوالے سے اصولی منظوری مل چکی ہے۔ سابق چیئرمین قمر الزمان نے بددیانتی کا ثبوت دیتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے ریفرنس میں کئی غلطیاں سرزد کی تھیں تاکہ شریف خاندان کو فائدہ مل سکے، موجودہ چیئرمین نے سابقہ ریفرنسوں کا بغور جائزہ لیا ہے اور ریفرنس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری ریفرنس حسن نواز حسین نواز مریم نواز نواز شریف اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف دائر کیے جائیں گے۔ سپلیمنٹری ریفرنس کی تعداد 4ہے جس میں ان کی سعودی عرب متحدہ عرب امارات یورپ یو کے وغیرہ میں موجودہ اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں بارے یہ ریفرنس ہیں، اس حوالے سے نیب کا پراسیکوٹر شعبہ جائزہ لے رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں