میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوڈ شیڈنگ پر وزراء کی وضاحتیں، افسران کی غلط بریفنگ ، وزیراعظم برہم

لوڈ شیڈنگ پر وزراء کی وضاحتیں، افسران کی غلط بریفنگ ، وزیراعظم برہم

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ (ن) لیگ کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے، میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اگر آپ مجھے لوڈشیڈنگ کی یہ تاویل دے رہے ہیں تو میں نہیں مانتا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وزراء اورافسران پر برس پڑے اور ان کی وضاحتوں کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں