میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم، نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، آصف زرداری

عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم، نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی نواز شریف کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے، پنجاب جیالوں کا گڑھ ہے اور یہ 2018 کے انتخابات میں ثابت ہوجائے گا، جبکہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، نوازشریف اور نقلی خان دونوں کو پنجاب میں بھی شکست دیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا، جبکہ معیشت انتہائی خطرناک حد کو چھو رہی ہے، 2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا، آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں فیصلے عقل مندی سے کرنے ہوں گے، جبکہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں