نریندر مودی کشمیریوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا، سراج الحق
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مظفر آباد اور اسلام آباد میں موثر سیاسی قوت بن کر آئے گی تو کشمیر سمیت پوری دنیا کے مظلوموں کی حقیقی پشتیبانی اور ترجمانی کر سکے گی ، نریندر مودی سن لے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ۔ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالباری کانفرنس ہال میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مستند دہشتگرد ہے، وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا کر رہا ہے، ہندوستان میں کوئی بھی اقلیت نریندر مودی کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اہل کشمیر جماعت اسلامی پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے تحریک آزادی کشمیر ، 2005ء کے تباہ کن زلزلے میں متاثرین کی بھرپور مدد کی۔