کراچی میں شدید گرمی، خنک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں درجہ حرارت40ڈگری تک پہنچ گیا
شیئر کریں
شہر میں گرمی کا دورانیہ 8 سے 13 اکتوبر تک ہے، گرمی کا ریکارڈ ٹوٹنے اور ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں
شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیاہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خنک سمندری ہوائیں بھی بند ہوگئی ہیں جب کہ شمال مغرب سمت سے چلنے والی گرم اور خشک میدانی ہواں کا راج ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواں کا رخ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبا سے تبدیل ہوگیا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جب کہ آئندہ چند روز میں پارہ 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کا دورانیہ 8 سے 13 اکتوبر تک ہے تاہم اکتوبر میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹنے اور ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ حیرت انگیز طور پر ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ہے جو انتہائی کم ہے اگر یہ تناسب 65 فیصد پر چلا جائے تو ہیٹ ویوز کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ماضی میں ہیٹ ویو سمندری ہوا بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہوا تھا۔