میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردیوں کی تعطیلات کے بعد سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے

سردیوں کی تعطیلات کے بعد سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا اور تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ۔بدھ کو سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم سردی زیادہ ہونے کے سبب حاضری کی شرح معمول سے کم ہے ۔قبل ازیں اطلاع آئی تھی کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ میں بھی سکولوں و کالجوں کی تعطیلات میں اضافے کا امکان ہے ۔ اس ضمن میں حتمی فیصلہ محکمہ تعلیم کے صوبائی سیکریٹری نے کرنا تھا۔ یخ بستہ ہوائوں اور بے پناہ پڑنے والی سردی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک تعطیلات کرنا تھیں۔خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی، یخ بستہ ہواں اور گہری دھند کے سبب محکمہ ہائرایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔اس ضمن میں جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں