میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں، مریم نواز

عوام کو احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے میرے والد کے خلاف صرف سازشیں ہی ہوئیں، لیکن عوام نے احتساب کے نام پر ہونے والے انتقام کو مسترد کردیا۔ لاہور میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس دن سے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالا سازشی عناصر نے نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا اور 4 سال میں کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما کی سازش کی گئی، لیکن عوام نے ہمیشہ کی طرح ہر سازش کو ناکام بنایا، جبکہ احتساب کے نام پر انتقام کو تو عوام نے بالکل مسترد کردیا۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقے این اے 120 کے جس علاقے میں بھی گئی وہاں میرا شاندار استقبال کیا گیا ،جو عوام کا نوازشریف سے محبت کا اظہار ہے، جس طرح کارکنوں اور پاکستانی عوام نے میری والدہ کی صحت کے لیے دعائیں کیں اس کا بدلہ ساری زندگی نہیں چکا سکتی، یہ جذبہ اور محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے، امید ہے کہ 17 ستمبر کو بھی لوگ گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں