میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جوابی کارروائی میں
4 دہشتگرد مارے گئے
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ،ہمارے بہادرجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
راولپنڈی(نیوز :ایجنسیاں)شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے عام نامی علاقے میں آپریشن کے دوران کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبدالولی (عمر 26 سال، رہائشی وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (عمر 45 سال، ساکن ایبٹ آباد)، حوالدار غلام علی (عمر 34 سال، رہائشی سرگودھا)۔ لانس نائیک الیاس (عمر 33 سال، میانوالی کا رہائشی)اور سپاہی ظفر اللہ (عمر 29 سال، ساکن میانوالی)نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں