وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزراء نے حلف اُٹھالیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی کابینہ کے 4 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جن میں 2 وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ نئی وفاقی کابینہ کے 4 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 2 وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں دانیال عزیز اور ممتاز تارڑ نے وفاقی وزیر جبکہ دوستین ڈومکی اور ایاز شاہ شیرازی نے وزرائے مملکت کا حلف اٹھایا۔ وزرا کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا تاہم وفاقی وزیرممتاز تارڑ تاخیر سے تقریب میں پہنچنے، ایاز شیرازی اور دوستین خان ڈومکی شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔