سوئمنگ میں امریکی خاتون پیراک نے سونے کا تمغہ جیت لیا
شیئر کریں
سوئمنگ میں امریکی خاتون پیراک نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق20سالہ کیٹی نے شان دار پر فار منس سے حریف پیراکوں کو پیچھے چھوڑاجبکہ اسپین کی بیل موئنٹی نے سلور اور اٹلی کی سائمونا نے برانز میڈل جیتا۔سویڈن کی ساراسجوسٹرام نے گز اپنے کیرئیر میں چوتھی مرتبہ عالمی تیراکی چمپئن شپ میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں سونے کاتمغہ جیت لیا۔23 سالہ خاتون کھلاڑی نے مطلوبہ ہدف 55.53سیکنڈ میں حاصل کرلیا ٗ جو چمپئن شپ میں ایک نیاریکارڈ ہے وہ گزشتہ برس ریوڈی جینئیرو اولمپکس میں اپنے ہی بنائے گئے عالمی ریکارڈ سے 0.05پوائنٹس آگے رہی۔آسٹریلیا کی ایمامک کیون نے 0.65سیکنڈ میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے چاندی اورکیلسی وورل نے 0.84سیکنڈ میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے کانسی کاتمغہ حاصل کرلیا۔برطانیہ کے ایڈم پیٹی نے چھاتی سے تیرنے والے 100 میٹرمقابلوں میں اپنے ٹائٹل کادفاع کیا ہے۔ پیٹی نے چمپئن شپ مقابلوں میں 57.47 سیکنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا جبکہ امریکہ کے کیون کورڈس 1.32کے ساتھ دوسرے اور روس کے کیرل پریگوڈا 1.58سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔