میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پوائنٹس ٹیبل، سری لنکا انگلینڈ کو ہراکر پانچویں ، پاکستان نویں نمبر پر

پوائنٹس ٹیبل، سری لنکا انگلینڈ کو ہراکر پانچویں ، پاکستان نویں نمبر پر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سری لنکا نے انگلینڈ کو حیران کن طور پر شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنالی ہے ۔میچ سے قبل سری لنکا کے پانچ میچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس تھے تاہم اب اس کے چھ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور یہ بنگلہ دیش سے آگے نکل کر پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔انگلینڈ کو اس شکست پر یقینی طور پر مایوسی ہوئی ہوگی کیوں کہ نہ صرف سری لنکا بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جارہی تھی۔اس سے قبل میزبان ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کے آٹھ پوائنٹس ہیں اور یہ شکست کے باوجود اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے ۔ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔سری لنکن ٹیم انگلینڈ کو ہراکر پانچویں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا ساتواں جبکہ جنوبی افریقہ کا آٹھواں نمبر ہے ۔ پاکستانی ٹیم نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں