میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ حسینہ واجد کی سلامتی کے خدشات، پینٹاگون کے سابق عہدیدار کی بنگلادیشی حکومت کو سخت وارننگ

شیخ حسینہ واجد کی سلامتی کے خدشات، پینٹاگون کے سابق عہدیدار کی بنگلادیشی حکومت کو سخت وارننگ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارت حسینہ واجد کی حمایت جاری رکھے، بنگلادیشی حکام سے کوئی مفاہمت نہ کی جائے، مائیکل روبن

امریکی محکم دفاع پینٹاگون کے سابق عہدیدار مائیکل روبن نے بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل بنگلادیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور ان کی حکومت کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں بنگلادیش کے مستقبل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل روبن نے کہا کہ بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی واضح کر دیا جانا چاہیے کہ اگر شیخ حسینہ واجد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار صرف وہی ہوں گے۔ انہوں نے امریکی سفیر اور دیگر سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ یہ پیغام بنگلادیشی قیادت تک پہنچائیں، جبکہ بھارت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شیخ حسینہ واجد کی حمایت برقرار رکھے اور اس معاملے پر ڈھاکا کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں