میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان حملہ ارشد شریف قتل، چیف جسٹس کی جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز سے مشاورت جاری

عمران خان حملہ ارشد شریف قتل، چیف جسٹس کی جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز سے مشاورت جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے میں چیف جسٹس کی کمیشن تشکیل دینے کے لیے ساتھی ججز کے ساتھ مشاورت حتمی مراحل میں پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود تقریباً ججز سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تاہم جسٹس فائز عیسٰی اور جسٹس عائشہ ملک کے ساتھ سوموار کو مشاورت ہوگی کیوں کہ جسٹس فائز عیسی اسلام آباد سے اور جسٹس عائشہ ملک پاکستان سے باہر ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز اتوار کو واپس پہنچ کر سوموار سے مقدمات کی سماعت کریں گے، نئے تعینات ہونے والے ججز سے بھی سوموار کو ہی مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مشاورت کا عمل مکمل ہونے پر چیف جسٹس وزیراعظم کے خطوط کا جواب دیں گے، وزیراعظم کو خطوط کا جواب دو سے تین دن میں دیا جائے گا، فی الحال جوڈیشل کمیشن تشکیل دیئے جانے کے امکانات نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں