میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول، تجاوزات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاگیا

کمشنر کراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز سید حسن نقوی کی زیر صدارت تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گراں فروشوں، روڈ سائیڈ تجاوزات اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں سمیت ہوٹل سیٹنگز کے جاری کردہ اصول و ضوابط پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، ایڈیشنل کمشنر ٹو عاطف جالب، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اقرا جنت، اسسٹنٹ کمشنر جنرل وقاص عباسی اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول پورٹل کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ تمام علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا رعایت کارروائی کی جائے۔ جہاں ضرورت ہو وہاں گرفتاریوں کا دائرہ بھی بڑھایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ گراں فروشی کے مرتکب دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز زیادہ سے زیادہ مقامات پر اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اجلاس میں 16 نومبر سے 22 نومبر تک گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے 2 ہزار 742 مقامات پر قیمتیں چیک کیں، اس دوران 607 گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ بار بار گراں فروشی کے مرتکب 4 افراد کو گرفتار اور 21 دکانوں کو سیل کیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 209 مقامات پر اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرائی گئیں۔

اس موقع پر 9 نومبر سے 15 نومبر تک کی کارروائیوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 2 ہزار 197 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں، 533 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 لاکھ 42 ہزار 300 روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، 6 افراد کو گرفتار اور 15 دکانوں کو سیل کیا گیا۔کمشنر کراچی نے نان اور روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور بعض علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز نے صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل اور فیروزآباد کے اطراف تجاوزات کی صورتحال اور جاری آپریشنز سے آگاہ کیا۔تجاوزات اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث دکانوں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریڈ لائسنس کے نظام کو بہتر بنانے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ہوٹل سیٹنگز سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز اور قواعد پر عملدرآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متعلقہ ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور یقینی بنائیں کہ تمام منصوبے بروقت، شفاف طریقے سے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل ہوں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو شہری سہولتوں کی فراہمی، پارکوں کی بحالی اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں