میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل اور اُن کا حل

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مفتی محمد وقاص رفیع

خصی جانور کی قربانی کرنا:
سوال: محترم مفتی صاحب۔ آپ سے ایک مسئلہ کا جواب مطلوب ہے کہ کیا خصی جانور کی قربانی کرنا افضل ہے؟ میں نے سنا ہے کہ افضل ہے تو کیا خصی جانور نہ ملنے پر افضلیت حاصل کرنے کو جانور کو خصی کرنا چاہیے یا نہیں؟ کچھ لوگ خصی کرنے کو جانور پر ظلم قرار دیتے ہیں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب: خصی جانور کی قربانی کرنا نہ صرف جائز بلکہ افضل وبہتر ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے خصی جانور کی قربانی کرنا ثابت ہے، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن دو مینڈھے ذبح کیے جو سینگوں والے چتکبرے اور خصی تھے۔ (سنن ابی داود: 2795) خصی جانور نہ ہونے پر مادہ جانور کی قربانی افضل ہے، افضلیت حاصل کرنے کے لیے قربانی کے موقع پر جانور کو خصی نہ کرنا چاہیے کیوں کہ خصی جانور کی قربانی افضل وبہتر اس لیے ہے کہ وہ فربہ اور اس کا گوشت عمدہ ہوتا ہے اور یہ دونوں چیزیں اس وقت حاصل ہوسکتی ہیں جب کہ جانور کو پہلے سے ہی خصی کردیا جائے، بعض لوگوں کا خصی کرنے کو جانور پر مطلقا ظلم قرار دینا درست نہیں، خصی کرنا جانور پر اس وقت ظلم ہوگا جب کہ عمل خصاء سے مقصد لہو ولعب ہو، فقہاء نے اس کو ناجائز لکھا ہے، لیکن اگر جانور کو خصی کرنے سے مقصد منفعت ہو تو یہ جائز ہے اور جب آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے خصی جانور کی قربانی کرنا ثابت ہوگیا تو اب ایک مومن کو اس میں کیا تردد ہونا چاہیے۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

کرنسی اور گولڈ کے دوسرے ملک سے کاروبار کرنا کیسا ہے؟
سوال: زید اور ا س کے بھائی دبئی سے سونا وا دیگر اشیاء جیسے سگریٹ، یا کوئی الیکٹرونک سامان یا کرنسی حکومت سے چھپا کر اپنے ملک میں لاکر بیچتے ہیں چونکہ وہاں یہ اشیاء سستی ملتی ہیں، اور یہاں اچھے دموں میں فروخت ہو جاتی ہیں، جس کا کافی منافع ملتا ہے، لیکن اس کے لیے کسٹم پر آفیسرز کو کمیشن بھی دینا پڑتا ہے، کیوں کہ بنا ایئرپورٹ اور کسٹم آفیسر کی سیٹنگ کے یہاں لانا مشکل ہے، اس لئے شریعت کے نقطہ نظر سے فرمائیں کہ اِس طرح کاروبار کرنا اور اس سے ہونے والی آمدنی جائز ہے یا ناجائز؟ یا کہاں تک گنجائش ہے؟ یا بالکل حرام ہے؟ شریعت کی روشنی میں جواب ارشاد فرمائیں۔
جواب: دوسرے ملک سے جائز اشیاء خرید کر یا منگواکر اپنے ملک میں اسے جائز طریقے پر بیچنا اور اس پر نفع کمانا، شرعاً ناجائز نہیں ہے لیکن قانونی اعتبار سے جن چیزوں پر بابندی ہو یا جو طریقہ خلاف قانون ہو، اُن چیزوں کا کاروبار کرکے یا خلاف قانون طریقہ اختیار کرکے خود کو ہلاکت میں ڈالنا صحیح نہیں۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت میں بیچنا؟
سوال: حضرت، عاجز کو یہ اشکال ہے کہ مان لیں کہ کسی چیز کی قیمت بازار میں ایک سو روپے سے زیادہ نہ ہو تو کیا اسے اپنے منشا کے مطابق
ایک ہزار روپیہ میں بیج سکتے ہیں؟ جب کہ اس میں کسی قسم کا دھوکہ شامل نہ ہو؟ کیا یہ خیر عقلاقی عمل نہ ہوگا؟ ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا اس طریقہ کار سے کمائی ہوئی رقم حلال ہو گی؟ لہذا آپ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب: آدمی کے لئے سو روپئے کا سامان ایک ہزار میں بیچنا جب کہ خریدار سمجھ بوجھ کر اپنی رضامندی سے یہ قیمت دے رہا ہے جائز ہے اور بیچنے والے کے لئے یہ زاید رقم حلال ہوگی۔لیکن خریدار کی ناواقفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زاید قیمت لینا غیراخلاقی بات ہوگی اور خلاف مروت ہے اور غبن فاحش تک قیمت بڑھانا ناجائز ہے۔ اور اگر خریدار یہ سمجھ رہا ہے کہ اور دکانوں میں جو قیمت ہوگی وہی یہ شخص بھی لے رہا ہے حالانکہ اس نے دھوکہ دے کر زاید قیمت لیا ہے تو یہ بھی ناجائز ہے۔ اخیر کی دونوں صورتیں حلال کمائی کی نہیں ہیں ان میں دھوکہ شامل ہے۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

شادی کے کتنے ماہ بعدبچہ ثبوت النسب مانا جائے گا؟
سوال: شادی سے پہلے اگر حمل رک جائے تو کیا اگر اس سے شادی کرلے تو بچہ جائز ہے؟
جواب: عقد نکاح سے چھ ماہ یا زائد میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ ثابت النسب (حلال اور جائز) ہوگا۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

کیا لقمے کو چالیس بار چبانا سنت ہے؟
سوال: لقمے کو بتیس یا چالیس مرتبہ چبا کے کھانا سنت ہے؟ کیایہ حدیث سے ثابت ہے؟
جواب: لقمے کو بتیس یا چالیس مرتبہ چبانے کے متعلق کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری، ہاں طبی اعتبار سے خوب اچھی طرح چبا کر کھانا چاہئے تاکہ اچھی طرح ہضم ہوجائے اور پیٹ میں کوئی درد اور تکلیف نہ ہو۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

ڈیجیٹل کرنسیوں کی خرید وفروخت اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم:
سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ Airtm نامی ویب سائٹ پر کام کرنا کیسا ہے؟ یہ ایک ویب سائٹ ہے جس پر کرنسی ایکسچینج کا کام کیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر جب آپ کو کسی دوسری کرنسی کے بدلے رقم موصول ہوتی ہے تو وہ USDC
میں ہوتی ہے، جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے اور جس کی قیمت ڈالر کے برابر ہوتی ہے۔
جواب: یو ایس ڈی سی یا بٹ کوئن وغیرہ ڈیجیٹل کرنسیاں محض فرضی ہیں?، حقیقی کرنسی یا ان کے قائم مقام ہرگز نہیں؛ کیوں کہ ان میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف وشرائط دور دور تک نہیں ہیں?، نیز یہ فرضی کرنسیاں؛برتنے والی اشیا یا سامان کی بھی حیثیت نہیں رکھتیں?، پس کسی ڈیجیٹل کرنسی کی خرید وفروخت یا اس میں سرمایہ کاری؛ محض فرضی وظاہری عنوان ہے ?، اور درحقیقت سود اور جوے کا معاملہ ہے، اور فاریکس ٹریڈنگ بھی درست نہیں اگرچہ حقیقی کرنسیوں میں ہو؛ کیوں کہ یہ کاروبار بھی محض فرضی ہوتا ہے ?، یا کم از کم اس میں خرید وفروخت کی شرعی شرائط مفقود ہوتی ہیں۔ لہٰذا ایئرٹم نامی کسی ویب سائٹ سے جڑ کر فاریکس ٹریڈنگ کرنا یا ڈیجیٹل کرنسیوں کی خرید وفروخت یا ان میں سرمایہ کاری کرنا شرعاً درست نہیں، مسلمانوں کو اس قسم کی چیزوں سے دور رہنا چاہیے؛ تاکہ ناجائز آمدنی اور اس کے برے اثرات سے تحفظ ہو۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

دوکان میں موجود ہر ایک سامان کا حساب لگانا دشوار ہوتو زکاۃ کس طرح ادا کی جائے؟
سوال: میری ریٹیلر دکان ہے جس میں ۱-۲ اور ۵-۰۱ روپئے میں بیچے جانے والے سامان ہیں اور دال، چاول، آٹا وغیرہ کھلے بیچتے ہیں۔ اب ایک ایک کرکے سارے سامان کا حساب نکالنا ایک مشکل کام ہو گیا،بلکہ یہ تقریباً ناممکن ہے۔ اب میں زکوۃ کس حساب سے ادا کروں؟ کیا میں اندازہ لگا کر ایک حساب نکالوں اور زکوۃ ادا کروں؟ یا کوئی اور صورت ہے؟ برائے مہربانی رہنما فرمائیں۔
جواب: تاریخ زکوٰۃ میں دوکان میں موجود ایک ایک سامان (چھوٹا ہو یا بڑا) شمار کرکے تمام اشیاء کی قیمت فروخت کا حساب لگاکر زکوٰۃ نکالنی چاہئے ، اگر کاروبار بہت بڑا ہے اور ایک ایک سامان کی گنتی تقریباً ناممکن ہے تو جس قدر ممکن ہے حساب لگائیں اور جن چیزوں کا دشوار ہو وہاں اندازہ سے حساب لگالیں اور احتیاطاً زیادہ شمار کرلیں تاکہ اداء زکوٰۃ میں کمی نہ رہ جائے۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں