میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل آزادی کے رنگ میں ڈھل گیا

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل آزادی کے رنگ میں ڈھل گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کے 76 واں یوم آزادی پرگوگل کا ڈوڈل آزادی کے رنگ میں ڈھل گیا۔ اس تاریخی دن کی اہمیت کے بارے میں ایک نوٹ میں گوگل نے کہا آج کا سالانہ ڈوڈل پاکستان کا یوم آزادی 2023 منایا جاتا ہے۔ اس دن 1947 میں پاکستان نے اپنی آزادی حاصل کی اور برطانوی تسلط کے تقریبا 200 سال بعد ایک خود مختارملک بن گیا۔ ملک بھرمیں جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کو بھر طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ عمارتوں اورگھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اورہرطرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں، قومی پرچم، بیجز اورجھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔ بازار اورمارکیٹیس تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں