عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو رہا کردیا گیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا
عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی، ذرائع نے کہا کہ نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں کی رہائی 50 روز کی نظر بندی کے بعد عمل میں ائی، دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔ دونوں بہنوں کو احتجاج کے پیش نظر ایم پی او قانون کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان ابھی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔



ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۰