میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوبائیڈن حکومت نے جارحانہ عزائم ظاہر کر دیے، امریکی فوج شام بھیج دی

جوبائیڈن حکومت نے جارحانہ عزائم ظاہر کر دیے، امریکی فوج شام بھیج دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

جوبائیڈن حکومت نے 2 دن بعد ہی اپنے جارحانہ عزائم ظاہر کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی حکومت سنبھالنے کے فوری بعد جارحانہ عسکری عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر امریکی فوج جنگ زدہ شام میں داخل ہوگئی ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے جنگ زدہ علاقوں سے اپنی فوج نکالنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ برس شام سے بھی اپنی فوج نکال لی تھی۔تاہم اب جوبائیڈن حکومت نے دوبارہ سے اپنی فوج شام بھیج دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجی دستہ عرب اسلامی ملک شام میں داخل ہوگیا۔ یہ فوجی دستہ عراق کے راستے سے شام میں داخل ہوا۔ جبکہ ایک اور فوجی دستہ بذریعہ ہیلی کاپٹر شام پہنچ چکا۔ یہاں واضح رہے کہ جوبائیڈن نے 2 روز قبل ہی امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا ہے۔ انہوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔ اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی فیصلے صدارتی حکم ناموں کے ذریعے ختم کر دیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں