ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
نبیلہ سید کو57 فیصد جبکہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے
امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے کر 57 فیصد ووٹ لیے جب کہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئیں، نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں اور ان کے والدین 1980 کی دہائی میں بھارتی شہرحیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید کی انتخابی مہم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ اہم رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کیا۔


