میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن نے بجٹ نہیں، عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا، اسد عمر

اپوزیشن نے بجٹ نہیں، عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا، اسد عمر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد نہیں کیا بلکہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کیا ہے۔وزیراعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے، اس میں بڑا حصہ پی ایس ڈی پی کا ہے، گلگت بلتستان کے 19 نئے منصوبوں میں سے 11 کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ 5 منصوبوں پر اگلے سال کام شروع کیا جائے گا، ترقیاتی پیکیج کا حجم 56 ارب روپے ہے جس میںسے 40 اعشاریہ 5 ارب پی ایس ڈی پی کے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اعلان پر مکمل طور عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اگلے سال ایلوکیشن کو 50 ارب تک لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلگت شندور روڈ 50 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا جو کہ سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں