میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں، امریکی سفارت خانہ

 

امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورت حال تیزی سے مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

ہدایت کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لیے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی،اس کے علاوہ انہیں یمن کی سرحد سے 20 میل کے اندر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں