میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج و عمرہ زائرین کی ویکسین مہنگے داموں خریدنے کا الزام، بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ سمیت 3 افسران گرفتار

حج و عمرہ زائرین کی ویکسین مہنگے داموں خریدنے کا الزام، بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ سمیت 3 افسران گرفتار

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے

وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی

 

حج و عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ ڈاکٹر عابد شاہ سمیت تین افسران کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس پر ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران سابق سربراہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر پردیت کمار کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان پر الزام ہے کہ حج و عمرہ زائرین کے لیے سستی ویکسین مہنگے داموں خریدی گئی۔ گرفتار افسران کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ویکسین کی خریداری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں