میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت مواصلات میں  222 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وزارت مواصلات میں  222 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان پوسٹ نے مقررہ تعداد سے زیادہ اکائونٹس کھولے، ان میں 20ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی،آڈٹ رپورٹ

وزارت مواصلات میں 222ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بے قاعدگیاں مالی سال 2022-23میں وزارت مواصلات کے معاملات سے متعلق رپورٹ کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی، چوری اور ڈکیتی کے 40کیسز میں 4کروڑ 88لاکھ روپے جبکہ بھرتیوں سے متعلق 4کیسز میں 2ارب 73 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی، نگران دور میں گریڈ ایک سے 15 تک 4 ہزار 252 بھرتیاں کی گئیں اور 314 افراد کو قواعد کے برعکس سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ خریداری کے 5 کیسز میں خزانے کو 3 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچا جبکہ کمرشل بینک سے غیر مجاز انتظامی معاملات میں 20 ارب 85 کروڑ روپے کانقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان پوسٹ نے مقررہ تعداد سے زیادہ اکائونٹس کھولے، اکائونٹس میں 20ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک اور کیس میں خزانے کو 49 کروڑ 25 لاکھ روپے نقصان پہنچا، 11 مختلف کیسز میں 3 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کی نشاندہی ہوئی جبکہ 15 دیگر کیسز میں 194 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں