میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بھوک انڈیکس 2026، پاکستان 122 ممالک میں 106ویں نمبر پر

عالمی بھوک انڈیکس 2026، پاکستان 122 ممالک میں 106ویں نمبر پر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کا اسکور 25.5، بچوں میں غذائی قلت اور غذائی تحفظ کی صورت حال پر تشویش؛ 2000ء میں اسکور 36.2 تھا

 

عالمی بھوک انڈیکس 2026ء کی رپورٹ میں پاکستان میں بھوک، غذائی قلت اور غذائی تحفظ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 122 ممالک میں 106ویں نمبر پر ہے، جبکہ اس کا اسکور 25.5 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بھوک کی سنگین سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق جنوبی ایشیا کا علاقائی اسکور 23.5 جبکہ عالمی اسکور 18.1 ہے۔ پاکستان کا اسکور 2000ء میں 36.2 تھا، جو 2026ئ میں کم ہو کر 25.5 رہ گیا۔ یہ طویل مدت کے دوران بھوک کی صورت حال میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، تاہم ملک میں غذائی مسائل بدستور تشویش ناک ہیں۔رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی بھارت، بنگلہ دیش اور ایران سے نیچے بتائی گئی ہے۔ انڈیکس میں بھارت 100ویں، بنگلہ دیش 84ویں اور ایران 41ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں میں کم وزنی، نشوونما میں رکاوٹ اور کم عمری میں اموات جیسے اہم اشاریوں میں بھی پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ عالمی بھوک انڈیکس میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کی دستیابی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں کئی دہائیوں کی پیش رفت کے بعد اب صورت حال میں بگاڑ کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں