وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی اور کچھ دیر تک کھڑے ہو کر باتیں کرتے رہے۔ وزیر اعظم کے ایوان سے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، محمود خان اچکزئی اور خواجہ آصف ایک دوسرے کے کانوں میں باتیں کرتے رہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی ایوان میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ایمل ولی خان نے اپنے موبائل پر بلاول بھٹو زرداری کا نمبر ایڈ کروایا۔


