ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا عوام کی زندگی اجیرن
شیئر کریں
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 1 ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو کی قیمت میں 6.82 فیصد اور چکن کی قیمت میں 5.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، دہی، مٹن اور انڈوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب پیاز 2.98 فیصد سستی ہوئی، جبکہ لہسن کی قیمت میں 2.51 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل 1.06 فیصد اور پیٹرول 0.52 فیصد سستا ہوا، جبکہ دالوں اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔


