میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران میں حکومت مخالف احتجاج میں گرفتار مزید 2 افراد کو پھانسی

ایران میں حکومت مخالف احتجاج میں گرفتار مزید 2 افراد کو پھانسی

جرات ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ علی رضا سپاہی اور علی رضا رئیسی کو گزشتہ روز پھانسی دی گئی۔ دونوں کو جنوری میں اصفہان میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق دونوں افراد پر مسلح باغی گروہ سے وابستگی، ہتھیار استعمال کرکے خوف و ہراس پھیلانے، قومی سلامتی کے خلاف اقدامات، زمین میں فساد اور تشدد و قتل پر اکسانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں