میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

جرات ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 5اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم شہری محمد اسماعیل کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ درخواست گزار نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم درخواست گزار کے مطابق عدالت ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہو سکی تھی۔عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے موقف اور عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق معاملے کا جائزہ لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں