سندھ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار 630 ہوگئی
شیئر کریں
رواں سال 14 ہزار 841 مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار، پولیس ریکارڈ کے مطابق 38 ہزار 435 اشتہاری اور 39 ہزار 195 مفرور ملزمان موجود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ بھر میں مختلف مقدمات میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد 77 ہزار 630 تک پہنچ گئی، جبکہ پولیس نے رواں سال اب تک 14 ہزار 841 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں اس وقت 38 ہزار 435 اشتہاری ملزمان موجود ہیں۔ رواں سال اشتہاری ملزمان کی تعداد میں 13 ہزار 549 کا اضافہ ہوا، جبکہ پولیس نے 6 ہزار 864 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔
ریکارڈ کے مطابق رواں سال 1131 اشتہاری ملزمان کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، 30 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 4 ملزمان کو دوبارہ اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبے میں اس وقت مفرور ملزمان کی تعداد 39 ہزار 195 ہے۔ رواں سال مفرور ملزمان کی تعداد میں 20 ہزار 182 کا اضافہ ہوا، جبکہ پولیس نے 7 ہزار 977 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔
رواں سال 5 ہزار 28 مفرور ملزمان کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، 12 مفرور ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 262 ملزمان کو دوبارہ مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال اب تک مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 14 ہزار 841 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔


