میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بانی پی ٹی کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوئی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کو اڈیالا جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں