میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب، پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے معاہدے پر دستخط کیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں، یہ نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔ نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ان نوادرات میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ پینتیس Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ دو ہزار سات سو سے تین ہزار قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سے آگاہی کا موقع دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں