احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 15 اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور 12 ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی عدالت نے پولیس کی استدعا پر ایم این اے شاہ احد، شیر علی ارباب ،زبیر وزیر ،ایم پی ایز میں بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود،عجب گل ودیگر ودیگر کے وارنٹ جاری کردیے۔


