میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سریا، سیمنٹ ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 60 فیصد تعمیراتی پروجیکٹس پر کام بند

سریا، سیمنٹ ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 60 فیصد تعمیراتی پروجیکٹس پر کام بند

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کئی سالوں بعد 2023 پاکستان کے تعمیراتی شعبے کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا ۔ لاگت بڑھنے سے ایک سال میں 60فیصد پروجیکٹس پر کام بند ہوگیا۔ سریا سیمنٹ لکڑی کوئلے کی قیمتیں بڑھنے اور ڈالر کی قیمت کے اتار چڑھاو نے تعمیراتی شعبے کو بریک لگا دیے۔۔ ایسوسی ایشن آف بلڈز کے سنئیر اراکین کے نزدیک رواں سال ساٹھ فیصد پروجیکٹس بند ہوئے حسن بخشی سابق چئیرمین آباد کے مطابق موجودہ سال مایوس کن سال رہا انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا لاگت بڑھنے اور مہنگائی کی وجہ کی سے پروجیکٹس پر کام رک گیا چیئرمین آباد سدرن ریجن کے نزدیک اگلے سال انڈسٹری کی حالت زار اسی صورت بہتر ہوسکتی ہے جب ٹیکسز اور پالیسیوں میں ریلیف دیا جائے۔۔ بصورت دیگر سرمائے کی بیرون ملک منتقلی بڑھے گی پاکستان کا تعمیراتی شعبہ آنے والے برسوں میں انڈسٹری کو لگے تالے کھولنے کے لیے نئی ایمنسٹی اسکیم کا منتظر ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والا سرمایہ مقامی انڈسٹری کے پہیہ کو تیزی سے گھما سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں