میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلبرگ میں غیر قانونی تعمیرات ، نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان

سندھ بلڈنگ، گلبرگ میں غیر قانونی تعمیرات ، نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 9 اوربلاک 14میں پلاٹ آر 446 اور پلاٹ آر 265 میں تعمیراتی لاقانونیت

ڈائریکٹر فہیم صدیقی سے منظور شدہ نقشوں اور تعمیراتی اجازت ناموں کی جانچ کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منظور شدہ نقشوں اور زمین کے استعمال کے قواعد کے برخلاف تعمیراتی سرگرمیوں پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

بلاک 9 میں رہائشی پلاٹ آر 446 پر کمرشل نوعیت کے یونٹس کی تعمیر جبکہ بلاک 14 میں پلاٹ 265 پر مقررہ حدود سے تجاوز کر کے جاری تعمیراتی سرگرمیوں نے متعلقہ اداروں کی نگرانی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل نوعیت کی تعمیرات سے علاقے کی بنیادی حیثیت متاثر ہونے کے ساتھ ٹریفک، پارکنگ، سیوریج اور دیگر شہری سہولتوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تعمیرات کا منظور شدہ نقشہ، زمین کے استعمال کی حیثیت اور تعمیراتی اجازت ناموں کا ریکارڈ چیک کیا جائے ۔

مکینوں کے مطابق متعلقہ حکام موقع کا معائنہ کرکے یہ بھی تعین کریں کہ تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ پلان اور مروجہ قواعد کے مطابق ہیں یا نہیں۔ اگر کسی قسم کی خلاف ورزی سامنے آئے تو تعمیراتی کام رکوا کر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

شہریوں نے ڈائریکٹر فہیم صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کی جائے اور شفاف انداز میں تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گلبرگ کے دیگر رہائشی علاقوں میں بھی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کا مؤثر نظام بنایا جائے تاکہ غیر مجاز کمرشل سرگرمیوں اور نقشے سے ہٹ کر تعمیرات کی بروقت روک تھام ہوسکے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ اگر رہائشی علاقوں میں تعمیراتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہ ہوا تو مستقبل میں کمرشل دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے ، جس سے علاقے کی منصوبہ بندی اور بنیادی شہری سہولتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔مذکورہ معاملے پر پلاٹ مالکان یا متعلقہ ادارے کا مؤقف سامنے آنے کی صورت میں اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں