میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کی سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری

جرات ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی، محکمہ خارجہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکا نے سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابقJoint Direct Attack Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔

محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی پندرہ سو انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ یہ انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ علاوہ ازیں امریکی کے محکمہ خارجہ نے عمان کو ایف سولہ طیاروں سے متعلق ایک سو اٹھاسی ملین ڈالرکی سروسز اور عراق کو ڈیڑھ سو ملین ڈالر مالیت کےBell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں