میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک ، مویشیوں کے چارے خریداری میں 2 ارب کا گھپلا

محکمہ لائیواسٹاک ، مویشیوں کے چارے خریداری میں 2 ارب کا گھپلا

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک ، مویشیوں کا چارا خریدنے کی مد میں دو ارب کی کرپشن ، نیب نے تحقیقات تیز کردیں، اثاثہ انٹرپرائز کے عبدالحکیم وسطڑو کو نوٹس جاری ریکارڈ جمع کرانے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں گزشتہ سیلاب کے دوران مویشیوں کیلئے چارا خریدنے کی مد میں دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن پر نیب نے تحقیقات تیز کردی ہیں، نیب نے اثاثہ انٹرپرائز کے مالک عبدالحکیم وسطڑو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فرم کی رجسٹریشن کی مکمل تفصیلات ، کوٹیشن ریٹ ، لیٹر آف ورک کنٹریکٹ ایگریمینٹ ، سپلائی آرڈر ، ڈلیوری چالان ، چیک کی تفصیلات، بینک اکاؤنٹسو ٹیکس کی تفصیلات سمیت دیگر معلومات طلب کر لی ہیں، واضع رہے کہ نیب بغیر ٹینڈر کے دو ارب کا مویشیوں کا چارا خریدنے کے معاملے پر سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، موجودہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈائریکٹر احتشام را سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں