میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح پر

ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح پر

جرات ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں، سروے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گر گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹکس کو ووٹ دیں گے جبکہ 22 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ سروے کے مطابق ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریق کار سے ناخوش ہیں۔ دوسری جانب نومبر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی گرتی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں