میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ایک ضلع ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو لسانی بنیادوں پر 7 اضلاع میں تقسیم کیا، مصطفیٰ کمال

لاہور ایک ضلع ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو لسانی بنیادوں پر 7 اضلاع میں تقسیم کیا، مصطفیٰ کمال

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

سندھ کا پیسہ لوٹ کر دبئی منتقل کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے حکمرانوں پر ایم کیو ایم رہنما کی تنقید

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آج تک کراچی کے عوام اور ان کی درست مردم شماری کو تسلیم نہیں کیا، اب ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

اورنگی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کا پانی کراچی کے عوام ہی سے چوری کرکے ٹینکرز کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایک ٹینکر 8 سے 12 ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہے اور اس کاروبار سے ماہانہ اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی آبادی ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے لیکن اسے ایک ہی ضلع رکھا گیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو لسانی بنیادوں پر سات اضلاع میں تقسیم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو انتظامی بنیادوں پر نہیں بلکہ لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے الزام عائد کیا کہ دبئی میں جائیدادوں کی قیمتیں اس لیے بڑھ رہی ہیں کہ سندھ کا پیسہ لوٹ کر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کی جاں بحق ہونے پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم بچوں کا اس طرح جان سے چلے جانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں