میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ساؤتھ ایشین فلمی میلے کے لیے منتخب

سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ساؤتھ ایشین فلمی میلے کے لیے منتخب

جرات ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم جاوید اقبال کو منتخب کر لیا گیا۔ سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی تھی۔ 11ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلمی میلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس سال منعقد کیے جانے والے میلے میں پاکستانی فلم جاوید اقبال کو بھی اسکرین کیا جائے گا۔ اس فلم فیسٹول میں میں پاکستان ، بھارت، افغانستان ، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ اورتبت کی فلموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ جاوید اقبال 2022 کی ایک پاکستانی فلم ہے جو کہ پاکستانی سیریل کلر اور جنسی مجرم جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی ہے اور اسے جاوید احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں اداکار یاسر حسین مرکزی کردار میں جبکہ عائشہ عمر ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹریلر 8 دسمبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس سے قبل یہ فلم 24 دسمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی جسے جنوری 2022 تک ملتوی کر دیا گیا۔ فلم کو کراچی میں ایک پریمیر کے بعد 28 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اس کی ریلیز سے قبل پنجاب حکومت اور سینٹرل بورڈ آف فلم سنسر نے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ فلم کو برلن فلم فیسٹیول کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 کے درمیان لاہور میں سو سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانا بنایا اور قتل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں