میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان  کی نجی ہسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

عمران خان  کی نجی ہسپتال منتقلی، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

16 ستمبر کے روسٹر میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے،رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بانی پی ٹی آئی کے نجی ہسپتال منتقلی معاملے میں ان کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا،16 ستمبر کے روسٹر میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔بعدازاں سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانء پی ٹی آئی کی بہن کی توہینِ عدالت کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں دائر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں