میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا، شوکت یوسفزئی

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا، شوکت یوسفزئی

جرات ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مذاکرات سے معاملات طے ہو سکتے تھے، حکومت نے انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پختونخوا

…………………………..

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا ہے، صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی راج ہٹا کر کوئی بھی راج کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ عوام کے بھاری مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت کا متبادل کوئی راج نہیں ہے۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کیا ہے۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کمٹمنٹ کر کے دھوکا دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے ہم اپنے آئینی و قانونی جائز حقوق کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کرے۔ موجودہ کشیدگی کے دوران مذاکرات کے ذریعے معاملات طے ہو سکتے تھے لیکن حکومت نے اس ضمن میں انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں