میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس

فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوام کے تحفظ، کرپشن کے خاتمے ، سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار

ایڈوائزری کونسل باہمی تعاون اور موثر تجاویز کے ذریعے درپیش مسائل کے حل اور عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، گورنر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوام کے تحفظ، کرپشن کے خاتمے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایڈوائزری کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے، جبکہ صوبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دلجوئی سے ادا کریں اور صوبے کی بہتری کے لیے موثر تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے،

خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی، ارکان پر عوام نے اعتماد کیا ہے، اس لیے انہیں اپنی کارکردگی سے اس اعتماد پر پورا اترنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے گا، تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر صوبے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایڈوائزری کونسل باہمی تعاون اور موثر تجاویز کے ذریعے صوبے کو درپیش مسائل کے حل اور عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں