میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارم آفاق کا جعلی نکاح نامہ، اربوں کی جائیداد میں ہیرپھیر

ارم آفاق کا جعلی نکاح نامہ، اربوں کی جائیداد میں ہیرپھیر

جرات ڈیسک
منگل, ۱۸ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

سلیم حبیب یونیورسٹی پر قابضین میں شامل ارم آفاق پر جعل سازی ،دھوکہ دہی کے الزامات

جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر تقریباً 5.5ارب کا مالیاتی گھپلا، تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف صنعت کار اور فلاحی وتعلیمی منصوبوں سے وابستہ ڈاکٹر محمد سلیم حبیب کے قائم کردہ اداروں پر مبینہ قابضین میں ایک اہم نام ارم آفاق کا سامنے آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلفٹن میں 21؍مئی 2026کو درج ایف آئی آر نمبر 225/2026 میں ارم آفاق زوجہ شیخ آفاق کے خلاف مبینہ جعل سازی، دھوکہ دہی اور جعلی دستاویز کے استعمال سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468اور 471کے تحت درج کیا گیا ہے ۔شکایت کنندہ ڈاکٹر سلیم حبیب کی جانب سے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک مبینہ جعلی نکاح نامے کو مختلف مالی اور جائیدادی معاملات میں استعمال کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ اسی متنازع دستاویز کی بنیاد پر تقریباً 5.5ارب روپے مالیت کے مالی معاملات، بینک اکاؤنٹس اور رقوم سے متعلق اقدامات کیے گئے ، جبکہ بعض رقوم بیرونِ ملک منتقل کیے جانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔شکایت کنندہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مبینہ جعلی نکاح نامے کو امریکہ میں موجود بعض جائیدادوں پر حق جتانے یا ان سے متعلق معاملات میں استعمال کیا گیا، جبکہ کراچی میں بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے اور مالی معاملات کرنے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے دوران مبینہ نکاح سے متعلق افراد سے رابطہ کیا اور نکاح نامے کی تصدیق کے حوالے سے بھی کارروائی کی۔ شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ نکاح خواں سے حاصل ہونے والی معلومات نے دستاویز کے مبینہ طور پر جعلی ہونے کے الزام کو تقویت دی۔ تاہم نکاح نامے کے جعلی یا اصلی ہونے اور اس کے قانونی اثرات کا حتمی تعین عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔مقدمے میں نامزد ارم آفاق کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی بھی جاری ہے ۔

شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانتی تحفظ حاصل کیا، جبکہ ضمانت کی توثیق کے سلسلے میں متعلقہ ماتحت عدالت میں کارروائی جاری ہے ۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ اب مالی معاملات، مبینہ جعلی دستاویز اور جائیدادوں سے متعلق الزامات کے باعث اہم قانونی نوعیت اختیار کر چکا ہے ۔واضح رہے کہ ارم آفاق کا مؤقف دستیاب ہونے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جانا چاہیے ۔
ارم آفاق


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں