سندھ بلڈنگ، اسکیم 33میں بے ضابطہ تعمیرات، قواعد ملیامیٹ
شیئر کریں
پلاٹ نمبر ایل ایس 14 پر یعقوب آرکیڈ کی تعمیر، مکینوں میں تشویش
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی کی تعمیراتی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکیم 33 میں پلاٹ نمبر ایل ایس 14 پر زیرِ تعمیر عمارت کے حوالے سے مبینہ تعمیراتی بے ضابطگیوں نے علاقہ مکینوں میں تشویش پیدا کردی ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعمیر کے قانونی تقاضوں، منظور شدہ نقشے اور متعلقہ اجازت ناموں کی مکمل جانچ ضروری ہے ۔ذرائع کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا موقع پر ہونے والی تعمیر منظور شدہ نقشے کے مطابق ہے یا نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارہ ریکارڈ کی جانچ کے ساتھ موقع کا معائنہ بھی کرے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے ۔دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی پر بعض حلقوں کی جانب سے تعمیراتی ٹھیکیداروں کو مبینہ رعایت دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، تاہم ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے نقشے ، اجازت ناموں اور موقع پر جاری تعمیرات کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور خلاف
ورزی ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
سندھ بلڈنگ


